فیس بک سے پیسے کمانا ایک بہترین ذریعہ بن چکا ہے اور بہت سے لوگ اس کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم، فیس بک سے آمدنی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پیج پر کچھ مخصوص تعداد میں فالوورز ہوں، اور یہ تعداد مختلف پروگرامز کے لیے مختلف ہوتی ہے۔
1. فیس بک اسٹارز
یہ فیچر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریمز یا تحریری پوسٹس کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع دیتا ہے۔ اسٹارز پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کم از کم 500 فالوورز اور 60 دنوں تک اپنے پیج پر فعال رہنا ضروری ہے۔ آپ کو فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیز پر عمل کرنا ہوگا۔
2. ان اسٹریم ایڈز (In-stream ads)
یہ پروگرام فیس بک ویڈیوز میں اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع دیتا ہے۔ اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے آپ کو کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 60 دنوں میں 6 لاکھ ویوز کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، کم از کم 5 ویڈیوز بھی ہونی چاہئیں۔
3. برانڈ کولیبز (Brand Collabs)
یہ پروگرام برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کم از کم 1000 فالوورز کی ضرورت ہوگی اور آپ کے پیج پر کم از کم 15 ہزار پوسٹ انگیج منٹس ضروری ہیں۔
4. سبسکرپشنز
یہ پروگرام صرف کچھ ممالک میں دستیاب ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کم از کم 10 ہزار فالوورز، 50 ہزار پوسٹ انگیج منٹس اور 1 لاکھ 80 ہزار ویو منٹس کی ضرورت ہوگی۔
5. فیس بک ریلز
یہ نیا پروگرام مختصر ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لیے آپ کو پیمنٹ پروگرام میں مدعو کیا جانا یا پہلے سے ان اسٹریم ایڈز کا حصہ ہونا ضروری ہے۔
یہ تمام پروگرامز فیس بک سے آمدنی حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں اور ان کے لیے فالوورز کی مخصوص تعداد اور کچھ شرائط پوری کرنا ضروری ہوتی ہیں۔