حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں،کچھ کہنا ممکن نہیں بس دعا کریں:خورشید شاہ

اگر انہیں مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج عمران خان کی صرف چار نشستیں ہوتیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی یا نہیں، اس بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں، بس دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا مناسب نہیں تھا۔ اگر انہیں مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج عمران خان کی صرف چار نشستیں ہوتیں۔

انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو حالات کی مجبوری قرار دیا اور کہا کہ کبھی کبھار پارلیمنٹ کو مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، یہی پارلیمنٹ کی اہمیت ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا اور ایم این ایز اپنی پنجاب حکومت سے ناراض ہیں۔ ان کے مطابق، وزیر اعلیٰ مریم نواز ارکانِ اسمبلی اور وزرا سے ملاقات کے لیے بھی تیار نہیں۔ کچھ وزرا نے شکوہ کیا کہ آج تک ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین