190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان کا ردعمل حیران کن تھا: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی جلد از جلد اپیل کا فیصلہ چاہتے تھے تاکہ کیس ہائی کورٹ میں لے جایا جا سکے

لاہور: بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ہائی کورٹ پہنچنے کے بعد ختم ہو جائے گا۔190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان ردعمل حیران کن تھا۔بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت کا فیصلہ سن کر مسکرائے اور کہا کہ معاملہ اللہ کے سپرد کیا ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد از جلد اپیل کا فیصلہ چاہتے تھے تاکہ کیس ہائی کورٹ میں لے جایا جا سکے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ حکومت کے پاس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر ہم سب کا اتفاق ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین