دنیا میں تقریباً 45,000 اقسام کی مکڑیاں ہیں اور یہ تمام گوشت خور ہیں، مگر ان میں سے ایک مکڑی ایسی ہے جو سبزی خور ہے، جس کا نام بگھیرا کپلنگی (Bagheera kiplingi) ہے۔
یہ چھلانگ لگانے والی مکڑی خاص طور پر پودوں پر مبنی خوراک کھانے کے لیے مشہور ہے۔ یہ مکڑی بنیادی طور پر وسطی امریکا اور میکسیکو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے اور اس کی لمبائی صرف 5 سے 6 ملی میٹر ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر وقت ببول کے درختوں کے پتوں پر گزارتی ہے، جہاں یہ بیلٹیئن باڈیز کا انتظار کرتی ہے۔
بیلٹیئن باڈیز، جو لیپڈز اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں، کیڑوں کے لیے بہت غذائیت بخش ہوتی ہیں۔ عام طور پر مکڑیاں گوشت خور ہوتی ہیں، اس لیے یہ پودوں پر اگنے والی یہ غذائی اشیاء کھانا ان کے لیے غیر معمولی بات ہے۔
پروفیسر رابرٹ کری، جو پنسلوانیا کی ولانووا یونیورسٹی میں ہیں، کہتے ہیں کہ یہ مکڑیاں چونکہ چھلانگ لگاتی ہیں، اس لیے یہ جالے نہیں بناتیں۔ انہیں اپنے شکار کو تعاقب کے ذریعے پکڑنا پڑتا ہے، اور پتوں پر اگنے والی بیلٹیئن باڈیز ایک آسان اور دستیاب خوراک ہوتی ہیں۔