ایک بڑی برطانوی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ جتنا کیلشیم لینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے 16 سال سے زائد عرصے تک 5 لاکھ سے زیادہ خواتین کی خوراک کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کیلشیم سے بھرپور نان ڈیری دودھ، پتوں والی سبزیاں اور روٹی آنتوں کے کینسر کے خلاف حفاظتی کردار ادا کرتی ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ زیادہ مقدار میں الکوحل اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال بیماری کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
کینسر کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک، صحت مند وزن اور سگریٹ نوشی سے پرہیز آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے مؤثر طریقے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یو کے کی تحقیق کے مطابق، اگر روزانہ خوراک میں 300 ملی گرام اضافی کیلشیم شامل کیا جائے، جو کہ ایک بڑے گلاس دودھ کے برابر ہے، تو آنتوں کے کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔