صائم ایوب کا متبادل، شان مسعود کا نام زیر غور

شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے

سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے صائم ایوب کے متبادل کے طور پر شان مسعود کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر صائم ایوب فٹ نہ ہو سکیں تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے صائم اور فخر کو ون ڈے فارمیٹ کے لیے بہترین جوڑی قرار دیا لیکن غیر موجودگی کی صورت میں شان کو شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق شان کے بعد بابراعظم اور رضوان بیٹنگ کے لیے آئیں۔

شان مسعود نے آخری ون ڈے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا، جہاں ان کی اوسط 18.11 رہی اور انہوں نے 9 میچز میں 163 رنز بنائے۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ اسپن آل راؤنڈر کی اہمیت کے پیش نظر شاداب خان کی واپسی ہو سکتی ہے۔ شاداب نے اب تک 70 ون ڈے کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے اور بطور بالر 85 وکٹیں حاصل کیں۔

باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے شان مسعود اور شاداب خان کی شمولیت پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین