ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کیے جانے کا انکشاف

یہ انکشاف عوام کے لیے حیران کن ہے، جو پہلے ہی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد:ایک طرف عوام بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور بھاری ٹیکسوں سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت توانائی کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق، پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے دو لاکھ ملازمین کو سالانہ 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی۔ ان میں سے 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ حاضر سروس ملازمین کو اور 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ ریٹائرڈ ملازمین کو فراہم کیے گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق:

ڈسکوز کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین کو مفت بجلی دی گئی

این ٹی ڈی سی کے 26 ہزار 368 ملازمین، جینکو کے 12 ہزار ملازمین، واپڈا کے 12 ہزار 700 ملازمین، اور پی آئی ٹی سی کے 159 ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی گئی

ڈسکوز کے 78 ہزار حاضر سروس اور 71 ہزار 800 ریٹائرڈ ملازمین مفت بجلی سے مستفید ہوئے۔
این ٹی ڈی سی کے 20 ہزار حاضر سروس اور 6 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو یہ سہولت دی گئی
جینکو کے 7 ہزار 500 حاضر سروس اور 5 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی گئی
اسی طرح، واپڈا کے 7 ہزار 315 حاضر سروس اور 5 ہزار 381 ریٹائرڈ ملازمین کو بھی یہ سہولت دی گئی

یہ انکشاف عوام کے لیے حیران کن ہے، جو پہلے ہی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین