انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس ٹیم میں سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر کا کردار کوشل مینڈس کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
افغانستان کے تین کھلاڑیوں نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ ان میں رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ فہرست آئی سی سی کی جانب سے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔