نشے کی حالت میں وائرل ویڈیو، معمر رانا کا ردعمل سامنے آگیا

لوگ ان کے بارے میں جو چاہیں بولیں یا لکھیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی انداز میں شرکت کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

چند روز قبل معمر رانا اپنی نئی فلم "باپ” کے پریمیئر میں ایک ایسی حالت میں نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشے میں ہونے کا الزام دیا۔

پریمیئر کی تقریب میں اداکار کے لڑکھڑاتے ہوئے چلنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پھیل گئی، جس میں انہیں غیر معمولی انداز میں دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ شاید معمر رانا تقریب میں نشے کی حالت میں شریک ہوئے تھے، تاہم اب اداکار نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حالیہ سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں معمر رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کے بارے میں جو چاہیں بولیں یا لکھیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، وہ خوش ہیں کیونکہ ان کا اللہ ان سے راضی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوے کی دہائی کے اس مقبول اداکار نے ابھی تک واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان پر لگنے والے الزامات میں کتنی سچائی ہے اور فلم پریمیئر میں ان کے انداز کی اصل حقیقت کیا تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین