زراعت میں کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ سندھ ریونیو بورڈ کی تفصیلات جاری

کاشت کاری پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم، لائیو اسٹاک پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی

سندھ ریونیو بورڈ نے زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ بورڈ کے مطابق، 6 لاکھ روپے تک سالانہ زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ تاہم، 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدن پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

16 لاکھ سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا، اور اس کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی فکس وصولی ہوگی۔ 32 لاکھ سے 56 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 40 فیصد ٹیکس لگے گا، اور 6 لاکھ 50 ہزار روپے کی فکس وصولی ہوگی۔

56 لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن پر 45 فیصد ٹیکس لگے گا، اور 16 لاکھ 10 ہزار روپے کی فکس وصولی ہوگی۔

اس کے علاوہ، 50 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا، جبکہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن پر 1 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق، کارپوریٹ فارمنگ میں چھوٹی کمپنیوں پر 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 29 فیصد ٹیکس لگے گا۔

بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ کاشت کاری پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، اور لائیو اسٹاک سیکٹر پر ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔

سندھ ریونیو بورڈ کے حکام کے مطابق، ٹیکس وصولی اور فائلنگ کا نظام خودکار (آٹومیٹڈ) ہوگا، جس سے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین