آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ اس پینل میں بارہ امپائرز شامل ہیں، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی موجود ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں کام کرنے والے تین ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔ امپائرز کی فہرست میں کمار دھرماسینا، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایڈریان ہولڈ اسٹوک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، پال رائفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈنی ٹکر، ایلیکس وارف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہونے والا ہے، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابلے کے لیے میدان میں آئیں گی۔ یہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں ہونے والا ہے۔