امریکا میں چور ایک لاکھ انڈے چرا کر فرار

واضح رہے کہ امریکا میں انڈوں کی صنعت برڈ فلو کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے

امریکا میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے میں چوروں نے ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چوری کر لیے، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ واقعہ وسطی Pennsylvania میں پیش آیا، جہاں نامعلوم چور ایک ٹرک سے ہزاروں انڈے لے اڑے۔ امریکا میں حالیہ دنوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انڈوں کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے یہ مزید قیمتی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق، چرائے گئے انڈوں کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے اور یہ فرینکلین کاؤنٹی سے چوری کیے گئے۔

چوری ہونے والے انڈے ایک کمپنی کے فارمز کے تھے، جس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی باضابطہ رپورٹ درج کرائی جا چکی ہے اور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں انڈوں کی صنعت برڈ فلو کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں لاکھوں مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں، جس کے باعث انڈوں کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین