مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر راکھی ساونت کا مزاحیہ ردعمل

مفتی قوی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی

ممبئی:مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر تعریف کرنے والے مفتی قوی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انہیں شادی کی پیشکش کر دی، جس پر راکھی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
پوڈکاسٹ میں جب مفتی قوی سے راکھی ساونت سے ممکنہ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی رضا ضروری ہے۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے مفتی قوی نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتاب الہامی حیثیت رکھتی ہے، جس کی بنیاد پر راکھی ساونت کو اہلِ کتاب قرار دیا جا سکتا ہے، اور ان سے نکاح جائز ہے۔
اپنی پہلی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے بتایا کہ ان کا نکاح ایک معزز خاندان کی خاتون سے ہوا تھا، جس کا مقام وہ اتنا ہی بلند تصور کرتے ہیں جتنا مولانا ابوالکلام آزاد، قائداعظم محمد علی جناح، گاندھی جی اور جواہر لعل نہرو کے خاندانوں کا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد یہ رشتہ ختم ہو گیا، لیکن وہ آج بھی اپنی مرحومہ اہلیہ کو عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں۔
دوسری جانب راکھی ساونت نے بھی مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے کہا’’میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں! قوی صاحب، آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے کوئی کویتا (شاعری) لکھیے!”

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین