انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوری 2025 کے مینز پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز کیلئے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں تین اسپنرز کے نام شامل ہیں۔ ان میں پاکستان کے نعمان علی، ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن اور بھارت کے وارون چکرورتھی شامل ہیں۔پاکستان کے نعمان علی نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں کل 16 وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی نے ایک ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پاکستان کے پہلے اسپنر کے طور پر یہ کارکردگی دکھائی۔ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور دو ٹیسٹ میچز میں کل 19 وکٹیں حاصل کیں۔ واریکن نے سیریز کا پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی جیتا۔
بھارت کے وارون چکرورتھی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خوبصورت بولنگ کرتے ہوئے پانچ میچز میں کل 12 وکٹیں حاصل کیں۔