قدرتی جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لیے طویل مدتی منصوبہ جاری

منصوبے کے تحت 2035 تک قدرتی جنگلات کا تحفظ اور بحالی کا ایک مؤثر نظام مکمل کیا جائے گا

بیجنگ: چین نے قدرتی جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لیے ایک درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد 2035 تک جنگلاتی ماحولیاتی نظام کو مستحکم اور بہتر بنانا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ چین کے قومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، وزارت خزانہ اور دیگر چھ محکموں نے مشترکہ طور پر متعارف کرایا ہے۔ منصوبے کے تحت 2035 تک قدرتی جنگلات کا تحفظ اور بحالی کا ایک مؤثر نظام مکمل کیا جائے گا، جنگلات کے معیار میں بہتری آئے گی، اور ان کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور متحرک ہوگا۔
منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات اور عوامی جنگلات کو یکساں تحفظ دیا جائے گا۔ جنگلات کی بقا اور افزائش کے لیے پرورش، تبدیلی اور تجدید کے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ جنگلاتی علاقوں میں عوامی بہبود کے تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
چین اس منصوبے کے ذریعے جنگلاتی علاقوں میں سبز ترقی کو فروغ دے گا، اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ منصوبے کے مطابق، جنگلاتی تحفظ کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا اور ذمہ داریوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ قدرتی جنگلات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین