دن کا وقت موڈ پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف

محققین نے دن کے مختلف اوقات میں ذہنی صحت اور موڈ میں تبدیلی کا تجزیہ کیا

انسانی دماغ کس وقت سب سے زیادہ چاق و چوبند ہوتا ہے؟ ایک نئی تحقیق کے مطابق، عام طور پر لوگ صبح کے وقت خود کو زیادہ مثبت اور بہتر محسوس کرتے ہیں، جبکہ رات گئے ان کا موڈ خراب ہو سکتا ہے۔

یہ مطالعہ "بی ایم جے مینٹل ہیلتھ” میں شائع ہوا، جس میں محققین نے دن کے مختلف اوقات میں ذہنی صحت اور موڈ میں تبدیلی کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے مطابق، لوگ آدھی رات کے قریب زیادہ منفی جذبات محسوس کرتے ہیں، جبکہ صبح کے وقت ذہنی صحت اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں رویے کی سائنس اور صحت کے ماہر فیفی بو کے مطابق، صبح کا وقت زیادہ تر افراد کے لیے ذہنی طور پر مثبت اور توانائی بخش ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج نہ صرف موڈ اور ذہنی صحت پر دن کے مختلف حصوں کے اثرات کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ مستقبل میں ذہنی صحت کی مانیٹرنگ اور علاج کے لیے بھی مفید ہو سکتے ہیں۔

یہ تحقیق اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ وقت، دن اور موسم ذہنی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتے ہیں اور کس طرح علاج کے بہتر نتائج کے لیے وقت کے عنصر کو مدنظر رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین