لاہور:پنجاب میں موسم زیادہ تر خشک ہے، لیکن کچھ علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں خشک موسم جاری ہے، تاہم بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس وقت موسم خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاوہ کئی اضلاع میں بادل موجود ہیں، لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن، مری اور شمالی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔