چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو زبردست دھچکا، تین اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ٹیم کو بڑے ایونٹ سے قبل اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باعث مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ تین اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری اسٹیو اسمتھ کے سپرد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آل راؤنڈر مچل مارش نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے غیر متوقع طور پر ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یہ صورتحال آسٹریلوی کرکٹ کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں، کیونکہ پہلے ہی سلیکٹر جارج بیلی تین اہم کرکٹرز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے سپرد کی گئی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز، ایلکس کیری، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، شان ایبٹ، نتھن ایلس، جیک فریزر، میک گریک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، ایڈم زمپا، تنویر سنگھا، جوش انگلس، اسپینسر جانسن اور بین دارشیوس شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کو بڑے ایونٹ سے قبل اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باعث مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور یہ دیکھنا ہوگا کہ نئے کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیم کو کس طرح سنبھالتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین