2024ء میں 124 صحافی قتل، پاکستان دوسرے نمبر پر

2023 کے مقابلے میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی بدامنی، بین الاقوامی تنازعات اور جرائم کی عکاسی کرتا ہے

نیویارک :سال 2024 صحافیوں کے لیے حالیہ تاریخ کا سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 124 رپورٹرز جان سے گئے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 85 ہلاکتیں صرف غزہ میں ہوئیں، جن کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا گیا ہے۔ اس طرح اسرائیل دنیا بھر میں ہونے والی صحافیوں کی ہلاکتوں کے 70 فیصد کا سبب بنا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی بدامنی، بین الاقوامی تنازعات اور جرائم کی عکاسی کرتا ہے۔ مجموعی طور پر 18 ممالک میں صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سوڈان اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہے، جہاں چھ، چھ صحافی مارے گئے۔
سی پی جے کے مطابق، جب سے تنظیم نے تین دہائیاں قبل صحافیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا، 2024 سب سے زیادہ جان لیوا سال رہا۔ رپورٹرز اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، تنظیم نے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین