برادر اسلامی ملک کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمدپر خوش آمدید کہتے ہیں:پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

دونوں برادر اسلامی ملک لازوال اسلامی تہذیب ،ثقافت و تاریخ کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں:صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

لاہور:منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر،منہاج یونیورسٹی لاہور بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے۔
انہوں نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہاکہ دونوں برادر اسلامی ملک لازوال اسلامی تہذیب ،ثقافت و تاریخ کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیںاور پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک تعلیم اور ثقافت کے میدانوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔بلاشبہ پچھلی ایک دہائی سے ترکیہ فروغ پاتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں پاکستان برادر اسلامی ملک کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔امید ہے برادر اسلامی ملک کے صدر کا یہ دورہ باہمی تعاون،تجارتی تعلقات اور تعلیم و ثقافت کے حوالے سے مفید ثابت ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین