کیا دانت برش کرنے کے فوراً بعد کلی کرنا چاہیے؟

حالیہ وائرل ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برش کے بعد فوراً کلی کرنے سے گریز کرنا چاہیے

دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا ہر کسی کے لیے ضروری ہے، لیکن کیا ہم واقعی انہیں درست طریقے سے صاف کر رہے ہیں؟ ایک سوال جو اکثر زیر بحث آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا دانت برش کرنے کے فوراً بعد کلی کرنی چاہیے یا نہیں؟

حالیہ وائرل ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برش کے بعد فوراً کلی کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے ٹوتھ پیسٹ میں موجود فلورائیڈ کو اپنا اثر دکھانے کا مکمل موقع نہیں ملتا۔ فلورائیڈ دانتوں کو مضبوط بنانے اور انہیں کیڑا لگنے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، لیکن کلی کرنے سے یہ جلد دھل جاتا ہے اور اپنا کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

یہ حیران کن بات ہو سکتی ہے کہ ڈینٹسٹ بھی اس نظریے سے متفق ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت برش کرنے کے بعد فوراً پانی سے کلی کرنے کے بجائے کم از کم 20 سے 30 منٹ تک انتظار کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی ڈینٹسٹ ڈاکٹر سمن یادو کے مطابق اگر کسی کو برش کے بعد کلی کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو وہ فلورائیڈ والے ماؤتھ رینس کا استعمال کر سکتا ہے تاکہ دانتوں کی صحت پر منفی اثر نہ پڑے۔

  • دن میں دو مرتبہ نرم برش کا استعمال کریں اور دائرہ وار انداز میں دانت صاف کریں تاکہ تمام سطحیں اچھی طرح صاف ہو سکیں۔
  • پانی کا زیادہ استعمال کریں اور زیادہ میٹھی یا تیزابیت پیدا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کریں۔
  • اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش کا استعمال کریں تاکہ منہ میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا ختم ہو سکیں۔
  • تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ یہ دانتوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ان آسان عادات کو اپنانے سے نہ صرف دانت صحت مند رہیں گے بلکہ مسکراہٹ بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین