کراچی:سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سندھ حکومت نے نوکری کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کا اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے یونیورسٹی ترمیمی بل پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال کر دی گئی ہے۔
حکومت سندھ کے اس اقدام کے تحت سرکاری ملازمین کو بھی مدتِ ملازمت میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ میں سرکاری نوکریوں پر طویل عرصے سے عائد پابندی کے پیش نظر کیا گیا تاکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔
تاہم، اس فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، یہ اقدام سندھ میں سرکاری نوکری کے متلاشی امیدواروں کے لیے ایک اہم ریلیف ثابت ہوگا۔