نیوٹن کے تاریخی خط میں دنیا کے اختتام سے متعلق حیران کن دعویٰ

اس قدیم تحریر کے مطابق، نیوٹن نے انجیل میں دی گئی تاریخوں کا ریاضیاتی تجزیہ کیا

تین صدیوں سے زائد عرصہ قبل مشہور ماہرِ طبیعات اور ریاضی دان سر آئزک نیوٹن نے ایک خط میں دنیا کے ممکنہ اختتام کے بارے میں حیران کن پیشگوئی کی تھی، جو اب سامنے آئی ہے۔

یہ خط 1704 میں تحریر کیا گیا تھا، جس میں نیوٹن نے ریاضیاتی حسابات کی مدد سے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کا خاتمہ 2060 میں ہو سکتا ہے۔

نیوٹن، جو سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ مذہبی مطالعہ میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے، انہوں نے انجیلِ مقدس کے مختلف حوالوں کو بنیاد بنا کر قیامت کی تاریخ کے حوالے سے اپنے پروٹیسٹنٹ نقطہ نظر کا اظہار کیا تھا۔

اس قدیم تحریر کے مطابق، نیوٹن نے انجیل میں دی گئی تاریخوں کا ریاضیاتی تجزیہ کیا اور قیامت کے وقت کا تخمینہ اکیسویں صدی کے وسط کے قریب لگایا۔

نیوٹن نے 800 عیسوی کو وہ وقت قرار دیا جب کلیسا کو رسمی طور پر ترک کرنے کا آغاز ہوا، جس کے بعد مقدس رومی سلطنت کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے اپنی حسابی تشریحات کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ دنیا اس سلطنت کے قیام کے 1260 برس بعد تک قائم رہے گی، جو 2060 میں مکمل ہو رہے ہیں۔

یہ پیشگوئی، جو نیوٹن کی سائنسی تحقیق اور مذہبی عقائد کا منفرد امتزاج ہے، آج بھی ماہرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین