امریکا سے مزید 119 بھارتی شہری بےدخل، زنجیروں میں جکڑ کر واپس بھیجا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اقدام امریکی امیگریشن قوانین کے تحت جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے

نئی دہلی: امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم مزید 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے امرتسر پہنچے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اقدام امریکی امیگریشن قوانین کے تحت جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے تحت ایسے افراد کو بےدخل کیا جا رہا ہے جو غیر قانونی طریقوں سے امریکا میں داخل ہوئے تھے، جن میں خاص طور پر "ڈنکی روٹس” کا استعمال شامل ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکالا گیا ہے۔ اس سے قبل 5 فروری کو 104 افراد کو واپس بھیجا گیا تھا، جبکہ مزید 157 افراد کو جلد ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے اہل خانہ نے شکایت کی ہے کہ امریکی حکام نے ان کے عزیزوں کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنا کر بھیجا، جس پر وہ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

امیگریشن حکام نے عندیہ دیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مزید سخت کارروائیاں متوقع ہیں، جس کے تحت مزید بھارتی شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین