انگوٹھے میں چبھن کا احساس کسی سنگین طبی مسئلے کی علامت ہو سکتا ہے

طبی ماہرین کے مطابق، انگوٹھے میں چبھن کی عام وجہ "کارپل ٹنل سنڈروم" ہو سکتی ہے

اکثر لوگ انگوٹھے میں چبھن یا سن ہونے کے احساس کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ ایک سنگین طبی حالت کی علامت بھی ہو سکتی ہے جسے نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق، انگوٹھے میں چبھن کی عام وجہ "کارپل ٹنل سنڈروم” ہو سکتی ہے، جس میں کلائی کے درمیانی اعصاب دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کیفیت کی وجہ سے انگوٹھے، شہادت کی انگلی، درمیانی انگلی اور بعض اوقات انگوٹھی والی انگلی میں بے حسی اور سوئیاں چبھنے جیسا احساس پیدا ہوتا ہے۔

تاہم، اگر ہاتھ میں کمزوری یا دیگر غیر معمولی علامات بھی ظاہر ہو رہی ہوں، تو فوری طور پر کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ درست تشخیص اور بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

کارپل ٹنل سنڈروم کا علاج نہ کروانے کی صورت میں اعصاب کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہاتھ میں کمزوری پیدا ہو سکتی ہے اور روزمرہ کاموں کے دوران اشیاء کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انگوٹھے میں چبھن بعض اوقات دیگر طبی مسائل کی جانب بھی اشارہ کر سکتی ہے، جن میں ذیابیطس، وٹامنز کی کمی، یا "سروائیکل ریڈیکولوپیتھی” شامل ہیں، جس کی بنیادی وجہ گردن کے اعصاب پر دباؤ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی غیر معمولی احساس کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں تاکہ سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین