آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گا

لاہور:کرکٹ کے عالمی ایونٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 14 رکنی اسکواڈ، جس میں کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور معاون عملہ شامل ہے، کولمبو سے دبئی کے راستے لاہور پہنچا۔

مزید کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی دوسرا دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا، جس کے بعد ٹیم مکمل ہو جائے گی۔

آسٹریلیا اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گا۔ یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کے لیے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ کانٹے کا مقابلہ رہا ہے، اور اس بار بھی ایک سنسنی خیز میچ کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین