شارک کی تصویر لینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، خاتون دونوں ہاتھوں سے محروم

شدید زخمی ہونے کے بعد خاتون کو فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا

کچھ مناظر خوفزدہ کر کے لوگوں کو دور بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں، مگر کچھ افراد خطرے کے باوجود یادگار تصاویر لینے کے شوق میں نقصان اٹھا بیٹھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کینیڈین خاتون نتھالی راس کے ساتھ پیش آیا، جو ٹرکس کے تھامپسن کوو بیچ کے اتھلے پانی میں موجود تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے پانی میں شارک کو دیکھا، وہ بھاگنے کے بجائے اس کی تصویر لینے لگیں، مگر یہ فیصلہ ان کے لیے بھیانک ثابت ہوا۔ شارک نے اچانک حملہ کر کے ان کے دونوں ہاتھ کاٹ ڈالے اور ران پر بھی گہرا زخم دے دیا۔

شدید زخمی ہونے کے بعد خاتون کو فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد سرکاری اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساحل کو بند کر دیا اور اعلان کیا کہ اسے اسی وقت کھولا جائے گا جب شارک کے گہرے پانی میں چلے جانے کی تصدیق ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین