معروف کولمبئین گلوکارہ شکیرا کی طبیعت اچانک خراب،ہسپتال منتقل

تمام کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے،معدے کی شدید تکلیف کے باعث پیرو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

لیما:عالمی شہرت یافتہ کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث انہوں نے اپنے تمام کنسرٹس منسوخ کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیرا کو معدے کی شدید تکلیف کے باعث پیرو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور فی الحال پرفارم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں شکیرا نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں اور جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ مداحوں سے ملیں گی۔
شکیرا نے مزید کہا کہ انہیں آج پرفارم نہ کرنے پر افسوس ہے، لیکن وہ جلد ہی پیرو کے عوام سے ملاقات اور ان کے لیے پرفارم کرنے کی منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں، جہاں ان کے کئی کنسرٹس شیڈول تھے، لیکن خرابی صحت کے باعث وہ فی الحال اس میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین