ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا رجحان

تحریر: رانا عادل عامر

آج کے دور میں ٹیکنالوجی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر رہا ہے۔ موبائل فون کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے ۔ اب ہم کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں اور خاندان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای لرنگ ، آن لائن شاپنگ اور ڈیجیٹل بنکنگ نے زندگی کو آسان و سہل بنا دیا ہے تعلیمی ادارے اور کاروباری ادارے بھی جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں ۔ جس سے تعلیم د کاروبار میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگی میں کئی چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں مثلاً لوگوں میں جسمانی سرگرمی کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے مختلف صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اسی طرح سوشل میڈیا کی زیادتی کی وجہ سے لوگوں کے درمیان حقیقی روابط میں کمی آرہی ہے اور ذہنی دباؤ بڑھ رہا ہے اور سائبر کرائم اور آن لائن دھو کہ دہی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

ٹیکنالوجی کا بے جاء استعمال ہماری ذاتی معاملات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اگر چہ ٹیکنا لوجی کے بہت سے فوائد ہیں لیکن ہمیں اس کا صحیح اور معتدل استعمال کرنا چاہیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ٹیکنالوجی کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کی نگرانی کریں۔

تعلیمی اداروں میں بھی طلباء کو ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے اسی طرح حکومتوں کو بھی سائبر سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ ان آن لائن دھوکہ دہی اور سائبر کرائمز گورد کا جاسکتے ۔ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ہمیں اس کے استعمال میں توازن اور اختیاط برتنے کی ضرورت ہے تا کہ اس کے فوائد سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین