شیخ الاسلام ڈے پر خصوصی تحریر

شیخ الاسلام نے ہمیشہ اپنی پر خلوص انتھک محنت، جدوجہد اور اللہ کی مدد و نصرت پر انحصار کیا

 

شیخ الاسلام ڈے پر خصوصی تحریر

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا نام سنتے ہی اسلام کے بین الاقوامی مدبر وکیل کا تصور میں ذہن میں ابھرتا ہے، شیخ الاسلام پاکستان کے ایک ایسے قابل فخر فرزند ہیں جو دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی علم و امن پر مبنی تعلیمات کا پرچار کر رہے ہیں، آپ کے 5 دہائیوں پر پھیلے ہوئے علمی استدلال کو آج تک کوئی چیلنج نہیں کر سکا، آپ کی دلیل ثقہ آپ کا ریفرنس مستند ہوتا ہے، عالم اسلام کی ایک ایسی مستند علمی شخصیت ہیں کہ عجم سے تعلق ہونے کے باوجود جن کے علم و فضل کا اعتراف جامعہ الاظہر مصر کے شیوخ اور عرب کے علماء برملا کرتے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے صرف دین ہی نہیں انسانیت کی خدمت کے بھی مثالی ادارے قائم کیے جن سے مستفید ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کی صورت میں ایک ایسا ادارہ کھڑا کیا ہے جس کی شاخیں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپ سمیت جنوبی ایشیا کے ملکوں میں قائم ہیں، منہاج القرآن نجی شعبہ کی واحد دینی و فلاحی تحریک ہے جو اصلاح احوال امت کے ساتھ ساتھ روزگار اور شرح خواندگی کا ایک قابل ذکر ذریعہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ کی اب تک 7 سو سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، اب لکھی جانے والی کتب کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہے، جو بتدریج اشاعت کے زیور سے آراستہ ہو رہی ہیں، اتنی بڑی تعداد میں عالم اسلام کی کسی اور شخصیت کی کتب شائع نہیں ہوئیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نفرت، فرقہ واریت کے خلاف ایک توانا آواز ہیں، یہی وجہ ہے کہ منہاج القرآن کی دینی تقریبات میں تمام مکتب فکر کے علما اعتماد کے ساتھ شریک ہوتے اور منہاج القرآن کے سٹیج سے اسلامیان پاکستان سے مخاطب ہوتے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ کریڈٹ دینا ہوگا کہ انھوں نے تنگ نظری اور عدم برداشت کے خلاف ایک طویل علمی و فکری جدوجہد کی ہے، تعلیم کا شعبہ ہو یا یوتھ یا ویمن امپاورمنٹ کا قومی و دینی فریضہ تحریک منہاج القرآن صفحہ اول میں کھڑی نظر آتی ہے، اہل علم کی قدر کرنے والے ملک اور معاشرے کبھی زوال سے دوچار نہیں ہوتے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے اپنی ہزاروں کی تعداد میں چھپنے اور بکنے والی کتب کی کبھی رائلٹی نہیں لی اور نہ ہی منہاج القرآن کے وسائل سے کبھی استفادہ کیا ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمت دین کا سفر 5 دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے مگر وہ کبھی اقتدار کے ایوانوں کے منظور نطر نہیں رہے،ان کے کریڈٹ پر تاریخ ساز عوامی جدوجہد کی ، مگر ان کی وقت کے سلطان سے کبھی نہیں بنی کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ سلطان اور قرآن کبھی بھی ایک پیج پر نہیں رہے، سلطان کی دوستی قرآن سے دوستی کو کمزور بنا دیتی ہے اس لیے وہ سلطان کی مجلس اور غلام گردشوں سے کوسوں میل دور رہے،
شیخ الاسلام نے ہمیشہ اپنی پر خلوص انتھک محنت، جدوجہد اور اللہ کی مدد و نصرت پر انحصار کیا، گالیاں دینے والوں کو کبھی گالی کی صورت میں جواب نہیں دیا، سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس

متعلقہ خبریں

مقبول ترین