تحریک منہاج القرآن محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے:علامہ کامران صدیق نوری

۔ محفل میں خصوصی طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پی پی 160اقبال ٹائون میں ہفتہ وار حلقہ درود میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ پروفیسر کامران صدیق نوری نے کہا کہ موجودہ دور میں نسلوں کی اخلاقی، روحانی اور علمی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ تحریک منہاج القرآن کا رفیق بنا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں نئی نسل کی اخلاقی، روحانی اور علمی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ تحریک منہاج القرآن کا حصہ بنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک دینِ اسلام کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات نے دنیا بھر میں کروڑوں دلوں کو منور کیا ہے۔ ان کی علمی و فکری کاوشوں نے نوجوان نسل کو صحیح سمت عطا کی اور انہیں جدید و قدیم علوم سے روشناس کرایا۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محفل میں خصوصی طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تحریک منہاج القرآن محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے:علامہ کامران صدیق نوری

کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک کے پیغامِ امن و محبت کو مزید فروغ دیں گے اور نوجوانوں کو علم، عمل اور روحانی بالیدگی کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ محفل کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین