پاکستان کےلئے بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے آئوٹ!

سلیکٹرز نے فخر زمان کی انجری کے بعد متبادل کھلاڑیوں پر غور شروع کر دیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل ایک بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ جارح مزاج اوپنر فخر زمان گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد ان کی میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے گزشتہ میچ کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن پر زخمی ہوگئے۔ چوٹ کے باعث انہیں کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر جانا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کے پٹھوں میں موچ آئی ہے، تاہم حتمی فیصلے کے لیے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اگر وہ مکمل صحت یاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے تصدیق کر دی ہے کہ فخر زمان انجری کے باعث بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار اوپنر امام الحق کے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب، سلیکٹرز نے فخر زمان کی انجری کے بعد متبادل کھلاڑیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جس میں اوپنر عبداللہ شفیق اور نوجوان محمد ہریرہ کے نام بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین