اگر آپ منرل واٹر پینے کے عادی ہیں تو شاید آپ نے کبھی غور کیا ہو کہ بوتلوں کے ڈھکن مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان رنگوں کا ایک خاص مطلب ہوتا ہے؟ نیلا، سیاہ، پیلا، سبز اور دیگر رنگین ڈھکن پانی کی نوعیت اور اس کے معیار کے بارے میں اشارہ دیتے ہیں۔ جانیں کہ آپ کی بوتل پر کون سا ڈھکن ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔
آج کل منرل واٹر کا استعمال عام ہو چکا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پانی کی بوتلوں کے ڈھکن مختلف رنگوں کے کیوں ہوتے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے۔ ہر رنگ کسی خاص قسم کے پانی کی نشاندہی کرتا ہے، جو اس کی صفائی، اجزا اور صحت پر اثرات کے بارے میں بتاتا ہے۔
نیلا ڈھکن: اگر بوتل پر نیلا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں موجود پانی قدرتی چشموں یا معدنیات سے بھرپور پانی کے ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔
سیاہ ڈھکن: سیاہ ڈھکن والی بوتل میں القائن (Alkaline) پانی ہوتا ہے، جو صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ پانی جسم میں تیزابیت کو کم کر کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پیلا ڈھکن: پیلے ڈھکن والی بوتل میں ایسا پانی ہوتا ہے جس میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس شامل کیے گئے ہوتے ہیں۔ یہ پانی جسم کو توانائی فراہم کرنے اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سبز ڈھکن: اگر پانی کی بوتل پر سبز رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پانی کسی خاص فلیور (ذائقہ) کے ساتھ آتا ہے، جو پینے میں مزید تازگی فراہم کرتا ہے۔
سفید ڈھکن: سفید ڈھکن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پانی زیرِ زمین یا نلکے کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے، جسے فلٹر اور صاف کر کے پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
سرخ ڈھکن: سرخ ڈھکن کا مطلب ہے کہ یہ پانی سپارکلنگ یا کاربونیٹڈ ہے، جس میں گیس شامل کی گئی ہوتی ہے تاکہ اسے زیادہ فرحت بخش بنایا جا سکے۔
اب جب بھی آپ پانی کی بوتل خریدیں، اس کے ڈھکن کے رنگ کو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ آپ کس قسم کا پانی پی رہے ہیں اور وہ آپ کی صحت کے لیے کتنا مفید ہے۔