35 سالوں سے چینی نہیں کھائی، جِم سیشن بھی کبھی مِس نہیں کیا، جان ابراہم کا حیران کن انکشاف

اداکار جان ابراہم اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط جسمانی ساخت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط جسمانی ساخت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 35 سالوں سے چینی سے مکمل پرہیز کر رہے ہیں اور آج تک کبھی اپنا جِم سیشن نہیں چھوڑا۔

بالی ووڈ کے مشہور اور فٹنس کے دیوانے اداکاروں میں جان ابراہم کا نام نمایاں ہے۔ وہ کئی سالوں سے اپنی فٹنس اور مضبوط جسمانی ساخت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 35 سالوں میں نہ تو کبھی چینی چکھی ہے اور نہ ہی کبھی ورزش کا ناغہ کیا ہے۔ ان کے مطابق، خود کی دیکھ بھال ان کا حقیقی مذہب ہے۔

ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو میں جان ابراہم نے کہا کہ ان کے نزدیک جسم ایک مندر کی طرح ہے، جس کی پرورش اور خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ میگرین کے عارضے میں مبتلا ہیں، لیکن جب بھی انہیں درد ہوتا ہے تو وہ جِم میں ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرتے ہیں، مگر جِم جانا کبھی نہیں چھوڑتے۔

یہی وجہ ہے کہ جان ابراہم اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کی سخت ڈسپلن والی زندگی انہیں انڈسٹری کے سب سے زیادہ فٹ اداکاروں میں شامل کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین