ملیے، ‘لائن کنگ’ فلم کے حقیقی وِلن اسکارفیس سے!

زخم نے اس شیر کو فلمی ولن سے متاثرہ افسانوی نام دلوایا

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے مشہور اینیمیٹڈ فلم ‘لائن کنگ’ کے ولن ‘اسکار’ کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ یہ ویڈیو کینیا کے مشہور اور باوقار شیر ‘اسکارفیس’ کی ہے، جس میں اس کی زندگی کے آخری لمحات کو قید کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کا عنوان تھا "اصلی شیر بادشاہ”، جس نے کئی سالوں تک ماسائی مارا نیشنل ریزرو پر حکمرانی کی۔ اسکارفیس کو حاکم، غلبے اور بقا کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

یہ باوقار شیر 2007 میں پیدا ہوا اور جلد ہی افریقہ کے سب سے زیادہ مشہور اور تصویر کشی کیے جانے والے شیروں میں شمار ہونے لگا۔

اسکارفیس کی پہچان اس کی دائیں آنکھ پر موجود ایک گہرا نشان تھا، جو اسے 2012 میں ایک علاقائی جھگڑے کے دوران لگا۔ اسی زخم کی وجہ سے اس کا نام ‘اسکارفیس’ رکھا گیا، جو ‘لائن کنگ’ کے ولن ‘اسکار’ سے متاثر ہو کر دیا گیا تھا۔

یہ عظیم شیر برسوں تک ماسائی مارا میں اپنی طاقت اور بہادری کی علامت بنا رہا، اور اب اس کی یادیں ہمیشہ کے لیے امر ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین