"حسن کی ملکہ” میرا کا دعویٰ، ایشوریا اور مادھوری بھی پیچھے رہ گئیں

بھارت میں ان کے حسن کا موازنہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ سے کیا گیا تھا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں، اور اس بار انہوں نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے جسے سن کر بالی ووڈ کی حسینائیں بھی حیران رہ جائیں گی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں میرا نے کہا کہ بھارت میں ان کے حسن کا موازنہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ سے کیا گیا تھا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کر رہی تھیں تو وہاں ان کی خوبصورتی کا موازنہ بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراؤں، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ، سے کیا گیا۔ میرا نے مزید کہا کہ اگر یہ خبر ایشوریا اور مادھوری تک پہنچ گئی تو شاید وہ میک اپ روم میں جا کر رو دیں!

اسی انٹرویو میں، میرا نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی اور نہ ہی انہوں نے کسی سے محبت کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شادی کے لیے کوئی دلہا ڈھونڈ لیا ہے، تو انہوں نے پراسرار انداز میں کہا، ’’کچھ کچھ ہے‘‘۔ یعنی، یہ معاملہ ابھی زیر غور ہے، اور شاید وہ کسی ایسے شہزادے کی منتظر ہیں جو ان کے حسن کے آگے گھٹنے ٹیک دے۔

میرا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت ایک فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ’مائی ڈیئر ہسبینڈ‘ کے نام سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنے والی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ پروجیکٹ ان کی شادی کی تیاریوں کا حصہ ہو کیونکہ انہوں نے خود کہا ہے کہ "کچھ کچھ ہے”۔

اداکارہ کے مطابق، بھارت میں ان کی پرانی فلم ’سمرن‘ دوبارہ ریلیز کی گئی ہے، اور بھارتی مداح اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، فلم ڈسٹری بیوٹرز نے انہیں بتایا کہ یہ فلم پورے بھارت میں ہٹ ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کہ میرا کا جادو صرف ان کے حسن تک محدود نہیں بلکہ ان کی فلموں پر بھی چل رہا ہے۔

میرا کے ان دعوؤں پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، "میرا کی بات سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے شاید خودکشی کر لی ہوگی!” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "میرا نے تو بالی ووڈ کو بھی اپنے حسن کے سامنے شکست دے دی۔” جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ "اب میرا کو ‘ملکۂ حسن’ کا خطاب دے دینا چاہیے!”

متعلقہ خبریں

مقبول ترین