اداکارہ نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے۔ نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل مہشر میں اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں ہیں، لیکن ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ انہوں نے بوٹاکس فلرز یا کسی اور کاسمیٹک پروسیجر کا سہارا لیا ہے۔ تاہم، نیلم منیر نے ان خبروں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
کراچی:سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نیلم منیر پر کاسمیٹک سرجری کروانے کا الزام عائد کر دیا۔ ان دنوں نیلم منیر اپنے ڈرامہ سیریل مہشر کی وجہ سے خبروں میں ہیں، لیکن ان کے چہرے کی حالیہ تبدیلی نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔
ڈرامے کی کئی اقساط میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھی، جو عام طور پر کسی کاسمیٹک پروسیجر یا سرجری کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔ نیلم منیر کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر مختلف نظر آ رہا ہے، اور وزن میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باوجود ان کے چہرے کی سوجن نے یہ قیاس آرائیاں بڑھا دی ہیں کہ انہوں نے کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ یا سرجری کروا لی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نیلم منیر کی تازہ تصاویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوٹاکس فلرز یا کسی اور کاسمیٹک طریقہ کار کا سہارا لیا، جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
نیلم منیر کے مداح اس اچانک تبدیلی سے حیران اور کچھ حد تک ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ نیلم کی عمر صرف 32 سال ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی سرجری یا بیوٹی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم، سوشل میڈیا پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ واقعی سرجری کا نتیجہ ہے یا کسی اور وجہ سے چہرے پر سوجن آئی ہے؟
تاحال نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، لیکن ان کے ڈرامے میں نیا روپ مداحوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے۔