بہت سے لوگ غسل کے بعد وضو کرنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہوتے ہیں کہ آیا دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ خاص طور پر اگر غسل کے دوران وضو نہ کیا ہو تو کیا نماز کے لیے الگ سے وضو کرنا ہوگا؟ اس حوالے سے شریعت میں واضح رہنمائی موجود ہے۔
اگر کوئی شخص غسل کے دوران برہنہ ہو تو بھی غسل کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح اگر کسی نے غسل کے دوران وضو نہ بھی کیا ہو، تب بھی الگ سے وضو کرنے کی حاجت نہیں رہتی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ غسل کے دوران وہ تمام اعضاء دھل جاتے ہیں جو وضو میں دھونا ضروری ہوتے ہیں، لہٰذا وضو کا مقصد خودبخود پورا ہو جاتا ہے۔
لہٰذا، غسل کے بعد الگ سے وضو کرنے کی شرعاً کوئی شرط نہیں۔ ہاں، اگر کوئی غسل کے دوران وضو کر لے تو یہ زیادہ بہتر ہے، لیکن اگر وضو نہیں کیا تب بھی دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔