واشنگٹن:واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسیوں کے قومی ذخائر بنانے کے اعلان کے بعد ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہوگا، لیکن مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔ ابتدائی اضافے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت دوبارہ نیچے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بٹ کوائن، ایتھریم، ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو سمیت مختلف ڈیجیٹل کرنسیوں کو قومی ذخائر میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پہلی بار تھا کہ کسی سرکاری بیان میں ان کرپٹو کرنسیوں کا ذکر کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق، اس اعلان کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، لیکن سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث بٹ کوائن کی قیمت جلد ہی دوبارہ نیچے آگئی۔