غربت کے باعث پرینیتی کے والدین اُن کی سالگرہ پر کیا کرتے تھے

نانا اور نانی بہت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے اور سال مجھے اور بھائی کو اپنے پاس بلاتے تھے

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے بچپن کے مشکل دنوں اور مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے پاس سالگرہ کے لیے کیک خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔ ان کے والد صرف ایک رس گلہ یا رس ملائی کا ٹکڑا خرید کر لاتے، جسے وہ سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتی تھیں۔
پرینیتی نے مزید بتایا کہ اس کے برعکس، ان کے نانا اور نانی بہت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ ہر سال وہ پرینیتی اور ان کے بھائی کو بزنس کلاس میں اپنے پاس بلاتے، جہاں انہیں ایک شاہانہ زندگی کا تجربہ ہوتا تھا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین