صنفی مساوات میں پاکستان دنیا بھر میں کس نمبر پر موجود ؟

خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 18 فیصد کم اجرت دی جاتی ہے، عالمی اقتصادی فورم

اسلام آباد:پاکستان میں صنفی مساوات کی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی اقتصادی فورم کی جینڈر گیپ رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان 146 ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، یعنی دنیا میں سب سے نچلے درجے پر موجود ممالک میں شامل ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملازمتوں اور اجرت کی ادائیگی میں بھی صنفی تفریق نمایاں ہے، جہاں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 18 فیصد کم اجرت دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صنفی برابری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اب بھی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہو سکی۔ عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق صنفی مساوات کی درجہ بندی میں پاکستان صرف سوڈان سے بہتر پوزیشن پر ہے۔ جبکہ جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش کا 99واں اور بھارت کا 129واں نمبر ہے۔
پاکستان میں خواتین کی اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت کی شرح صرف 36 فیصد ہے، جو واضح کرتی ہے کہ خواتین کو معاشی مواقع حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملکی آبادی میں خواتین تقریباً نصف ہیں، اس کے باوجود وہ معاشی اور سماجی تفریق کا زیادہ شکار ہیں۔
یہ صورتحال پاکستان کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اور اس میں بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کیے جا سکیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین