کرپشن، سیاسی انتقام اور میڈیا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے دارالحکومت بلغراد میں مارچ کیا اور ریپبلک اسکوائر میں جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

بلغراد: سربیا میں بدعنوانی، سیاسی انتقام اور میڈیا پر قدغنوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے دارالحکومت بلغراد میں مارچ کیا اور ریپبلک اسکوائر میں جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہ احتجاجی مظاہرے طلبہ کی قیادت میں نومبر سے جاری ہیں، جب شمالی شہر نووی ساد میں ایک ریلوے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ملک میں موجود کرپشن کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین