ہیروئن صابن میں چھپا کر سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم سے 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے

لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات ضبط کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 52.5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جو 150 عدد ٹنز میں چھپائی گئی تھی۔ مزید تفتیش کے دوران بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں واقع ملزم کے فلیٹ اور کار سے بھی 7.5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ضلع قصور میں دیپالپور روڈ پر پیٹرول پمپ کے قریب کارروائی کے دوران 4 ملزمان کے قبضے سے 9.6 کلو گرام افیون اور 2 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب ایک اور کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 6 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین