رمضان میں صحت مند اور پُرسکون رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ غیر متوازن اور غیر صحت بخش کھانے نہ صرف طبی مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ روزے کے دوران تھکن اور بےآرامی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ رمضان کو پُرسکون اور صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ان غذائی عادات سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان میں روزے داروں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ایسی غذائی عادات سے بچنا چاہیے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق درج ذیل عادات سے اجتناب ضروری ہے:
سحری میں بہت زیادہ پانی پینا
آخری وقت میں زیادہ پانی پینے سے گردوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور جسم میں نمکیات کا توازن خراب ہو سکتا ہے۔
روغنی کھانوں کا زیادہ استعمال
زیادہ تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں معدے میں تیزابیت اور بدہضمی کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ان سے پرہیز کریں۔
افطار کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینا
افطار کے وقت بہت ٹھنڈا پانی پینے سے معدے میں جلن اور تکلیف ہو سکتی ہے، اس لیے ہلکے نیم گرم پانی یا سادہ پانی سے روزہ کھولنا بہتر ہے۔
افطار کے بعد فوراً میٹھا کھانا
زیادہ میٹھا کھانے سے خون میں شکر کی سطح اچانک بڑھتی اور پھر کم ہوتی ہے، جس سے کمزوری محسوس ہو سکتی ہے۔
مسالوں اور نمک کا زیادہ استعمال
زیادہ مسالے دار اور نمکین کھانے نہ صرف پیاس بڑھاتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر کے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
چکنائی سے بھرپور کھانے کھانا
زیادہ چکنائی والے کھانے وزن میں اضافے اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے ان سے گریز کریں۔
سحری اور افطار میں گیس والے مشروبات پینا
یہ مشروبات معدے میں گیس اور بدہضمی پیدا کر سکتے ہیں، اس لیے ان کی جگہ قدرتی جوس یا سادہ پانی کا انتخاب کریں۔
روزے کے دوران سخت ورزش کرنا
روزے کی حالت میں سخت ورزش سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے، جو کمزوری اور چکر آنے کی وجہ بن سکتی ہے۔
صحت مند رمضان کے لیے بہترین عادات
سحری میں ہلکی اور متوازن غذا کھائیں۔
افطار کھجور اور پانی سے کریں۔
سحری اور افطار کے درمیان مناسب مقدار میں پانی پیئیں۔
پھل، سبزیاں اور فائبر والی غذائیں کھائیں۔
زیادہ چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔
ہلکی ورزش اور چہل قدمی کریں تاکہ جسمانی توازن برقرار رہے۔
یہ چند آسان عادات اپنا کر آپ رمضان کے روزے زیادہ توانائی اور سکون کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔