دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری،پہلے نمبر پر کون؟

میکسیکو دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں لوگوں کی جان، مال اور عزت غیر محفوظ ہیں۔

تازہ تحقیق میں دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں قتل، ڈکیتی، چوری اور فراڈ عام ہیں۔ ان شہروں میں جرائم کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

ایم ایس این کی رپورٹ کے مطابق، میکسیکو کا شہر کولیما (Colima) دنیا کا سب سے خطرناک شہر قرار پایا ہے، جہاں ہر ایک ہزار افراد میں سے 180 افراد سالانہ قتل کر دیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے کولیما کو "قتل کا دارالحکومت” بھی کہا جاتا ہے۔

فہرست میں شامل 10 میں سے 9 خطرناک ترین شہر میکسیکو میں واقع ہیں، جبکہ ایک شہر امریکا کے نیو اورلینز (نمبر 8) میں ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میکسیکو دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں لوگوں کی جان، مال اور عزت غیر محفوظ ہیں۔

میکسیکو کے علاوہ اس فہرست میں شامل دیگر خطرناک شہروں کا تعلق امریکا، ایکواڈور، ہیٹی اور جمیکا (ویسٹ انڈیز) سے ہے۔ ان شہروں میں بھی جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے شہری مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین