سکیورٹی خدشات ،بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند

تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے آن لائن نظام میں منتقل کر دی گئی ہیں،اعلامیہ

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سیکیورٹی خدشات کے باعث غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے، تاہم تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔
یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے آن لائن نظام میں منتقل کر دی گئی ہیں، جو اگلے احکامات تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں اساتذہ کو ایم ایس ٹیمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم جیسے ادارہ جاتی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انتظامی عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین