اسلام آباد میں منعقدہ ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک تعاون اسی تسلسل سے جاری رہا تو نہ صرف باہمی تجارتی حجم 10 ارب پاؤنڈ تک جا سکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 10 ارب پانڈ تک لے کرجائیں گے،باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت دو ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کے دو رخ ہیں، صحت، تعلیم اورانجینئرنگ میں مکمل تعاون ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم چار ارب چالیس کروڑ پانڈ سے بڑھا کر دس ارب پانڈ تک لے جائیں گے، باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت دو ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ انجینرنگ کے شعبے میں بھی تعاون کررہے ہیں جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ موسمی تبدیلیوں میں بھی برطانیہ پاکستان کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے،۔جین میریٹ نے کہا کہ معیشت کی اصلاحات بھی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان مین 45ملین ڈالر پروگرام کے ذریعے میکرو اکنامی پر کام کر رہے ہیں، پاور سیکٹر میں کلین اور گرین انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔





















