دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کہاں نصب ہوا؟ وزیراعظم نے افتتاح کر کے کیک بھی کاٹا

تووالو، جو 9 چھوٹے جزائروں پر مشتمل ہے، باقی دنیا سے کافی الگ تھلگ ہے

تووالو، دنیا کا ایک چھوٹا اور الگ تھلگ ملک، نے پہلی بار اپنے دارالحکومت فونافوٹی میں اے ٹی ایمز نصب کر کے تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم فیلیٹی ٹیو نے اس موقع پر کیک کاٹ کر جشن منایا، اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ 12,000 کی آبادی والا ملک، جو بحر الکاہل میں واقع ہے، اب جدید بینکنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے تمام لین دین نقد ہوتے تھے۔

فونافوٹی: تووالو نامی ایک چھوٹے سے ملک نے پہلی بار اپنے مرکزی جزیرے فونافوٹی میں اے ٹی ایمز نصب کر کے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، اور اس موقع پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وزیراعظم فیلیٹی ٹیو نے نیشنل بینک آف تووالو کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں خود اے ٹی ایمز کا افتتاح کیا اور خوشی کے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے ایک بڑا چاکلیٹ کیک بھی کاٹا۔

دنیا بھر میں جہاں پیسے نکالنے کے لیے ہر جگہ اے ٹی ایمز موجود ہیں، وہاں تووالو ایک ایسا ملک ہے جہاں اب جا کر یہ سہولت پہنچی ہے۔

تووالو، جو 9 چھوٹے جزائروں پر مشتمل ہے، باقی دنیا سے کافی الگ تھلگ ہے۔ اس کا کل رقبہ صرف 10 مربع میل ہے، اور یہ بحر الکاہل میں آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان واقع ہے۔

اس ملک میں صرف ایک ایئرپورٹ ہے، اور ہفتے کے کئی دن اس کا رن وے خالی رہتا ہے، جسے مقامی لوگ کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے تووالو آتی ہیں، اور اس ملک کا سب سے بلند مقام بھی سطح سمندر سے صرف 15 فٹ بلند ہے۔اب تک تووالو میں بینکنگ صرف نقد رقم سے ہوتی تھی، لیکن اب پہلی بار پانچ اے ٹی ایمز اور 30 پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز نصب کیے گئے ہیں۔

اس تاریخی موقع پر وزیراعظم فیلیٹی ٹیو نے کہا کہ اے ٹی ایمز کی تنصیب ایک اہم سنگ میل ہے جو ملک کو جدید بینکنگ کے دور میں لے جائے گا۔

نیشنل بینک آف تووالو کے جنرل منیجر سیوسی ٹیو نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو تووالو کے 12,000 شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے نئے مواقع کھولے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین