ایسٹر کے موقع پر پیوٹن کا یوکرین میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

یوکرین نے اس اعلان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی رات تک جاری رہے گی۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا اور اپنی فوج کو ہدایت دی کہ وہ یوکرین کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی یا جارحیت کے لیے تیار رہے۔ یوکرین نے اس اعلان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ماسکو، روس: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں ایسٹر کے موقع پر یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، صدر پیوٹن نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے کی شام 6 بجے سے لے کر اتوار کی رات تک یوکرین میں تمام فوجی کارروائیاں روک دیں۔

رپورٹ کے مطابق، پیوٹن نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ وہ اس مدت کے دوران کوئی فوجی سرگرمی نہ کرے۔کریملن میں ایک ملاقات کے دوران، صدر پیوٹن نے اپنے آرمی چیف ویلیری گیراسیموف کو بتایا کہ روس انسانی بنیادوں پر اپنی طرف سے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر رہا ہے، اور اس دوران تمام فوجی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔

پیوٹن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یوکرین بھی ہماری اس مثال کی پیروی کرے گا، لیکن اس دوران ہماری فوج کو یوکرین کی طرف سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزیوں یا اشتعال انگیز اقدامات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہنا ہوگا۔

روسی صدر نے اپنے آرمی چیف سے کہا کہ اگر جنگ بندی کے دوران یوکرین کی طرف سے کوئی جارحانہ اقدام یا کوئی ایسی حرکت کی گئی جس سے جنگ بندی متاثر ہو، تو ہماری فوج کو اس کا فوری اور مناسب جواب دینے کے لیے مکمل تیاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین