پولیس تشدد کیس میں علی امین و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے۔ یہ مقدمہ تھانہ مستی گیٹ میں درج ہے۔

لاہور: 5 اکتوبر 2024 کو لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ یہ وارنٹ پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

علی امین گنڈاپور کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید چار رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے، ان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران لاہور پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

اس مقدمے کو تھانہ مستی گیٹ پولیس نے درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین